۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
تصاویر/ اقامه نماز جمعه به امامت رهبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ حوزه علمیه خواهران قم کی استاد نے کہا: نماز جمعہ میں خانوادگی شرکت کو آپریشن "وعدہ صادق 3" کی مانند قرار دیا جا سکتا ہے، جس نے دشمن کی نفسیاتی جنگ کی بساط الٹ دی اور دنیا کے سامنے عوام کے اسلامی نظام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی باافتخار قیادت کی حمایت کی خوبصورت تصویر پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حوزه علمیه خواهران قم کی استاد محترمہ صدیقه سید تاج الدین نے کہا: ہمارا اعتقاد ہے کہ مظلوم کا خون ہمیشہ نئی زندگی کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید کے خون کا اثر استقامت اور اسلامی محاذ کی مزید تقویت کا باعث بنتا ہے اور پیچھے رہ جانے والے افراد کو اس تحریک کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے لیے مزید عزم و حوصلہ فراہم کرتا ہے۔ شیعہ تاریخ اور انقلاب اسلامی کی تاریخ بھی اس حقیقت کی گواہ ہے۔

حوزه علمیه خواهران قم کی استاد نے کہا: اگرچہ یہ خون عظیم داغِ فراق چھوڑتا ہے لیکن یہ خون مقاومت کے راستے کو مزید نورانی اور فتح کے قریب تر بناتا ہے۔

انہوں نے کہا: ان شاءاللہ حزب اللہ کی تدابیر اور ایرانی فوجی و سیاسی مشیروں کی تکنیکی اور حکمت عملی مشاورت کے ساتھ، ایک اور مضبوط شخصیت حزب اللہ کی قیادت سنبھالے گی اور غاصب صہیونی حکومت کے زوال کے عمل کو تیز کرے گی۔

حوزہ علمیہ قم کی استاد نے قرآن کریم کی آیت "وَ نُرِیدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَی الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِینَ" (اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنہیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں (زمین کا) وارث قرار دیں) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اس کی زمین مستضعفین کو وراثت میں ملے گی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے سورہ انبیا کی آیت ۱۰۵ میں بھی فرمایا ہے کہ "وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ" (اور ہم نے ذکر (توراۃ یا پند و نصیحت) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے)۔ تو یہ قرآنی تعلیمات ہمیں مستضعفین کے لیے زمین کے وارث بننے کی بشارت دیتی ہیں۔

حوزه علمیه خواهران قم کی استاد نے کہا: نماز جمعہ میں خانوادگی شرکت کو آپریشن "وعدہ صادق 3" کی مانند قرار دیا جا سکتا ہے، جس نے دشمن کی نفسیاتی جنگ کی بساط الٹ دی اور دنیا کے سامنے عوام کے اسلامی نظام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی باافتخار قیادت کی حمایت کی خوبصورت تصویر پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .